بورے والا؛اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر کا  سبزی منڈی کا دورہ،  نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

116

بورےوالا، 26جنوری(اے پی پی):ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن/اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کامران بشیر ڈوگر نے چیف آفیسر راو محمد علی،میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر محمد یار اور میونسپل آفیسر ریگولیشن محمد وقاص کے ہمراہ علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ کیا جہاں سبزی اور فروٹ کی نیلامی اور انکے نرخوں کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں شہر کے مختلف بازاروں میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اس آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ شہر میں نکاسی آب کے نظام کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

 انہوں نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کے لئے کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے ترقیاتی کاموں پر خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔