شکرگڑھ؛بھارت  کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے  طور پر منانے کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی

84

شکرگڑھ، 26 جنوری(اے پی پی): کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے بھارت  کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے  طور پر  منایا  جا رہا ہے، اس موقع پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی پریس کلب سے کچہری چوک تک نکالی گئی۔شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں بھارت مخالف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔

ریلی میں کشمیر کی آزادی اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔