ثانوی و اعلیٰ تعلیمی بورڈ سکھر کا نویں اورگیارہویں جماعت  انرولمنٹ کی تاریخ میں20 جنوری تک توسیع کا اعلان

79

سکھر،05جنوری  (اے پی پی):ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے سیکرٹری/ انسپکٹرانسٹیٹیوٹ رفیق احمد پلھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سیشن 2020-21 کے امتحان میں حصہ لینے کے سلسلے میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ااروں کے ایس ایس سی پارٹ ون ( نویں جماعت) اور ایچ ایس سی پارٹ ون (گیارہویں جماعت ) کے امیدواروں کے انرولمنٹ فارم اورپرائیویٹ امیدواروں کی رجسٹریشن فارم جمع کرنے کی تاریخ میں20جنوری 2021 تک توسیع کی گئی ہے۔سرکاری اداروں کے امیدواروں کے لیے صرف فارم فیس 100 روپے ہوگی۔

 اعلامیے کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کے اسکولوں کے تمام ریگیولر امیدواروں کے فارم کی فیس 100 روپے ، انرولمنٹ فیس 600 روپے اور پرائیویٹ امیدواروں کی رجسٹریشن فیس 1200 روپے مقرر کی گئی ہے۔