حکومت عوام کو صحت،تعلیم کے شعبہ کی ترقی کیلئے بھرپورکوشاں ہے؛ ایم این اے سیدفیض الحسن شاہ

53

لالہ موسیٰ، 15 جنوری (اے پی پی ):پاکستان تحریک  انصاف کے  رہنما    اور  ممبر قومی  اسمبلی   سیدفیض الحسن شاہ  نے کہاہے کہ حکومت عوام کو صحت،تعلیم کے شعبہ کی ترقی کیلئے بھرپورکوشاں ہے، دوسال پانچ ماہ کے دوران میں نے حلقہ این اے 70میں دوارب پینتیس کروڑ کے ترقیاتی کام کرائے ہیں،حلقہ میں گلیوں،نالیوں کی تعمیر،سوئی گیس،بجلی کی منصوبے مکمل کرائے،ابھی 50نئے دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی کی منظور ی لی جس کے ٹینڈر بھی ہوچکے ہیں اورجلد ان پر کام بھی شروع ہوجائے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے  ڈیرہ کلیوال سیداں میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہو ں نے کہاکہ سوئی گیس اور بجلی کے نئے منصوبوں کی تکمیل کے دوران متعلقہ افسران خود نگرانی کریں اور کسی بھی جگہ کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی سلیبس ایک ہوجانے سے خواندگی کی شرح میں اضافہ ہوگااور پرائیویٹ سیکٹر کی اجارہ داری ختم ہوگی،جبکہ حکومت ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کارڈ بھی دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ ایکٹو ہیں اور لوگ ان کو استعمال کرکے اپنے پیاروں کاعلاج معالجہ کرارہے ہیں،ایسادنیاکے کسی بھی ملک میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ میراالیکشن لڑنے کامقصد اپنے حلقہ کے مسائل کاحل ہے اسی لئے منتخب ہونے کے بعد اپنی ٹیم کو واضح کیاتھاکہ جماعتی تفریق الیکشن میں ہوتی ہے اب کسی کو سیاسی وابستگی کی بناءپر بنیادی سہولتوں سے محروم نہیں کریں گے۔

انہوں نے موقع پرموجود سوئی گیس اور واپڈاکے افسران کو ہدائیت کی کہ دفاتر میں ایساسسٹم کریں جس سے عوام کو ہماری سفارش کے بغیر ریلیف ملے۔انہوں نے کہاکہ میرے دروازے حلقہ کے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں عوام کے مسائل کاحل ان کی دہلیز پر ہوگا۔