جیکب آباد؛ ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

78

جیکب آباد، 15 جنوری(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال کے احکامات  پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا   ہے، آپریشن اسسٹنٹ کمشنر شہزاد احمد اور مختیار کار غلام سدھایو کی قیادت میں  کیا گیا ہے۔

 میونسپل کمیٹی  کے  عملے نے  ہیوی مشینری اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ صرافہ بازار پہنچ کر صرافہ بازار سمیت شہر بھر میں نالیوں پر بنائے گئے تھلے مسمار کیے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے تجاوزات کو ختم کرنےکےلیے پہلے سے ہی نوٹسز جاری کیے گئےتھے، دوسرا مرحلا بھی جلد شروع ہوگا،جیکب آباد کی عوام انتظامیہ سے تعاون کرے اور اپنی شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مدد کرے۔