سکھر،16جنوری(اے پی پی ):دھرم شالا شیوا کمیٹی گھنٹہ گھر کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب دھرم شالا مند میں منعقد کی گئی، پنچائت سمیت معزز ممبران اور شہریوں نے شرکت کی۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی کی موجودگی میں عہدیداران سے حلف لیاگیا ۔
9 جنوری 2021 کو شیوا کمیٹی کو ہونے وال الیکشن کے ذریعے چیئرمین ستیوان منڈوانی، وائس چیئرمین سنیل کمار لاوانی، جنرل سیکریٹری ھریش کمار ککریجا، فنانس سیکریٹری دیوی چند لاوانی، پریس سیکریٹری آکاش کمار دیمبرا کو منتخب کیاگیا،ہفتہ کو تمام منتخب باڈی نے حلف اٹھایا،اس موقع پر آنے والے مہمانوں کی سندھ روائتی تحفہ اجرک ٹوپی پہنائی گئی۔











