صحافت ایک عظیم پیشہ ہے جسے میرپورخاص کے صحافی بہتر انداز میں انجام دے رہے ہیں: سوائی خان چھلگری

190

میرپورخاص،12جنوری (اے پی پی ) :ڈویژنل ڈائریکٹرانفارمیشن میرپورخاص سوائی خان چھلگری نے کہا ہے کہ صحافت ایک عظیم پیشہ ہے جسے میرپورخاص کے صحافی بہتر انداز میں انجام دے رہے ہیں جبکہ حکومت سندھ صحافیوں کی بہتری کیلئے کوشش کررہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمدپٹھان کے ہمراہ ایوان ِ صحافت میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباددیتے ہوئے اور جرنلسٹ فورم میں صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ میرپورخاص کے تمام پریس کلب میڈیاہاؤسز اورصحافیوں سے باہمی رابطے کے ساتھ مساوی کردار اداکریں اس موقع پر ایوان صحافت کے نو منتخب صدر وارث خاصخیلی سینئر نائب صدر مختیارکیریو جنرل سیکریٹری فضل شر نائب صدر غفاررند انفارمیشن سیکریٹری بابو شرف الدین لغاری خزانچی ذیشان شیخ اورسرپرست اعلیٰ ہاشم شر نے ایوان صحافت آکر مبارکباد دینے پر شکریہ اداکیا اس موقع پر فلک شیر اظہر چڈہر شہزادصابری پرویز بلوچ طارق پنہور اوردیگر صحافی بھی موجودتھے بعدازاں ڈائریکٹر انفارمیشن نے جرنلسٹ فورم کا بھی دورہ کیا اس موقع پر فورم کے چیف پیٹرن کامل کاظمی صدرعبدالرحمان رند جنرل سیکریٹری شاہدکیہر خزانچی سلیم کاظمی صالح اوٹھو اوردیگر صحافی بھی موجودتھے۔