محکمہ پولیس کا تاثر بہتر کرنے کے لیے کالی بھیڑوں کی صفائی ناگزیر ہے؛ آر پی او وسیم احمد خان

85

ملتان، 14 جنوری(اے پی پی):آر پی او وسیم احمد خان نے کہا کہ محکمہ پولیس کا تاثر بہتر کرنے کے لیے کالی بھیڑوں کی صفائی ناگزیر ہے، افسران محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندھی کر کے کارروائی کریں  اور  عوام کی جان و مال کے تحفظ کو فوقیت دی جائے۔

جمعرات کو یہاں  ایک  اعلیٰ  سطحی  اجلاس  سے  خطاب میں  انہوں نے کہا کہ  15 پکار پر کال کا فوری ریسپانس دیا جائے تھانوں میں غریب سائل کی عزت نفس کو مجروح نہ ہونے دیں۔ آر پی او نے کہا ہماری خدمات کا  مرکزومحور 80 فیصد غریب لوگ ہیں ،جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے سول سوسائٹی سے روابط بڑھائیں۔

آر پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی ممکنہ آماجگاہوں کو مانیٹر کریں، دریائی پٹی میں جرائم پیشہ عناصر کو پناہ دینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں ۔انہوں  نے  کہا کہ  ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں، ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار قبضہ میں لے کر کارروائی کریں جبکہ   غیر قانونی  اسلحہ کی برآمدگی کے لیے خصوصی مہم  چلائی  جائے ۔

 آر پی او وسیم احمد خان نے کہا کہ موٹر سائیکل پر ہونے والے سٹریٹ کرائم روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں، تفتیشی امور میں خامیوں پر قابو پایا جائے۔ ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ڈی پی او سنگین جرائم کی تفتیش کی خود نگرانی کریں اور   افسران گشت کو بامقصد بنائیں

اجلاس میں وہاڑی،خانیوال اور لودھراں اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت تینوں اضلاع کے ایس پی انویسٹیگیشن بھی شریک ہوئے،