پنڈی بھٹیاں ؛ خود کو پولیس ملازم ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز  کو گرفتار

72

پنڈی بھٹیاں،14جنوری (اے پی پی ):تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس کی کارروائی ،خود کو پولیس ملازم ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز  کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار نوسرباز عمران گوجرانوالہ کا رہائشی ہے اور کچھ عرصہ قبل تھانہ گرجاکھ میں بطور رضاکار ڈیوٹی کرتا رہا ہے۔ملزم نوسربازی کی متعدد وارداتوں میں حافظ آباد پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم عمران گوجرانوالہ میں بھی نوسربازی کرتا رہا ہے،ملزم عمران سے مزید تفتیش جاری ہے۔