مظفرگڑھ،07جنوری(اے پی پی): تھانہ چوک قریشی پولیس نے بین الصوبائی منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1 من 16 کلو گرام چرس برآمد کر کے تین منشیات سمگلروں کو گرفتار کرلیا، پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔
تھانہ چوک قریشی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی انوسٹیگیشن جاوید احمد خان نے کہا کہ پولیس تھانہ چوک قریشی نے ایس ایچ او کامران سیف کی نگرانی میں سب انسپکٹر شاہد ببھان، حمزہ غفور، سجاد احمد اور کنسٹیبلز رہ مشتمل پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر 3 بین الصوبائی منشیات سمگلروں سے ان کے قبضے سے جو کل ملا کر 56 کلو گرام بنتی ہے قبضے میں لے، منشیات سمگلروں پر تین مختلف مقدمات درج کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا۔انہوں نے کہا کہ ایس پی انوسٹی گیشن جاوید خان نے تھانہ قریشی پہنچ کر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی انوسٹی گیشن جاوید احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ٹیم شاباش کی مستحق ہے اور ڈی پی او حسن اقبال کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، مظفرگڑھ کو منشیات کی لعنت سے پاک کرایا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی اشخاص کی بجائے منشیات کے ڈیلرز کی گرفتاری ان کا ٹارگٹ ہے ان کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن انٹیلیجنس بیسڈ کیا جائیگا۔











