ملتان، 16 جنوری(اے پی پی):وزیر مملکت برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب جاوید انصاری نےخانیوال روڈ پر مہریہ کالونی کی سیوریج لائن تبدیلی کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا۔
وزیر مملکت عامر ڈوگر نے کہا عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہمی اولین ترجیح ہے،ملتان کاسب سے بڑا سیوریج کا مسئلہ حل ہونیوالا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کو خوشحال بنا کر عمران خان کا خواب پورا کرینگے۔
ملک عامر ڈوگرنے کہا کہ مہریہ کالونی کی سیوریج لائن 40 سال پرانی ہے 18 اور24 انچ سائز کی 2600 فٹ لائن تبدیل ہو گی۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب جاوید اختر انصاری نے کہا کہ 2 کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی لائنیں بھی تبدیل ہونگی۔
ایم ڈی واسا مشتاق احمد خان ،وائس چئیرمن ایم ڈی اے اشرف ناصر خان بھی انکے ہمراہ تھے۔











