ملتان؛کمشنر کی زیر صدارت محکموں کے باہمی روابط کی بہتری بارے جائزہ اجلاس

63

ملتان، 15 جنوری(اے پی پی):کمشنر کی زیر صدارت محکموں کے باہمی روابط کی بہتری بارے جائزہ اجلاس ہوا، جس دوران این ایچ اے کو چوک کمہارانوالہ تا قادر پورراں اور وہاڑی چوک کی تزین وآرائش کا ٹاسک دیا گیا۔

 کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا این ایچ اے زیر کنٹرول سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس فعال،ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کرے۔

اجلاس میں نادرن، سدرن بائی پاس این ایچ اے کو دینے پر غور کیا گیا اور اجلاس میں کمہارانوالہ چوک تا وہاڑی چوک ایم ڈی اے کو دینے پر بھی غور کیا گیا۔

 ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 300 ورکز 7 دنوں میں ہائر کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ کمشنر نے کہا تمام ورکروں کی بینک اکاؤنٹس بنائے جائیں اور کراس چیک سے تنخواہیں دی جائیں۔

اجلاس میں ایم ڈی اے، کارپوریشن کو زیر کنٹرول سڑکوں کی اپ گریڈیشن کا ٹاسک بھی دیا گیا۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کنٹونمنٹ بورڈ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی صفائی بارے جوائنٹ پلان تیار کریں، ہمارا اولین مقصد ملتان کے مسائل کو حل کرنا ہے،واسا ریکوری اہداف بہتر بنا کر ادارے کو مستحکم کرے اور  سیورمین کی فوری بھرتیوں کرے۔

اجلاس میں ڈی جی ایم ڈی اے آغا علی عباس، چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ سمیت ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، این ایچ اے، کنٹونمنٹ بورڈ و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔