ملتان؛کورونا اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی، مال آف کینٹ اور  چائنا ٹاون سیل

70

ملتان، 6جنوری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بڑی کارروائی، مال آف کینٹ اور ابدالی روڈ پر واقع چائنا ٹاون سیل کر دیئے گئے ہیں، دونوں مقامات پر کورونا اور ڈینگی ایس او پیز کو نظر انداز کیا جارہا تھا۔

 کورونا ایس او پیز کے برخلاف انڈور تقریبات جاری تھیں، ڈینگی کے پنپنے کو روکنے کے لئے بعض مقامات پر پانی کی نکاسی کا انتظام نہیں تھا۔

 کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید کی قیادت میں کی گئی، ڈاکٹر عطاء الرحمان اور محکمہ صحت کی ٹیم بھی انکے ہمراہ تھی۔