پنجاب فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب  نے سال2020میں 125,490 مقامات کی چیکنگ،3,229 کو سیل کیا: سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

80

ملتان، 06 جنوری(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جنوبی پنجاب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ،آپریشنز ٹیموں نے سال 2020 میں 125,490 مقامات کی چیکنگ،3,229 کو سیل کیا،ناقص انتظامات پر 12 ہزار 664 پوائنٹس پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 273 فوڈ بزنسز کی پروڈکشن اصلاح تک بندکی گئی۔

معیار کی چانچ کے لیے مختلف فوڈ پروڈکٹس کے 3ہزار201 سیمپل حاصل کیے گئے،ناقص انتظامات پر 12ہزار 664 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

دھوکہ دہی اور ملاوٹ کرنے والے 1 ہزار 106 فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی  رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب بھر میں 1ہزار611 ایکٹر اراضی پر اگی سبزیوں کو چیک جبکہ 232 ایکٹر پرگندے پانی سے سیراب ہونے والی سبزیاں تلف کی گئیں جبکہ 4لاکھ58ہزار46 لیٹر ملاوٹی دودھ،87,394 کلو کھلے ملاوٹی مصالحہ جات تلف کیئے گئے۔جنوبی پنجاپ میں مجموعی طور پر 18ہزار962 فوڈ یونٹس کو فوڈ لائسنس اپلائی کروائے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کاروائیوں کے ساتھ ساتھ 242,982افراد کو کورونا سے بچاؤ کے حوالے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی اور نئے سال میں خوراک کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے مزید نئے قوانین لائے جائیں گے، دھوکہ دہی اور ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے سزائیں مزید سخت کی جائیں گی،حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صحت مند پنجاب کی تشکیل کے لیے کوشاں ہیں۔