ملتان؛ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے    ورکرز کو  2 ہزار  گلوز ،500اپر جیکٹس  فراہم کر دئیے

71

ملتان،13 جنوری (اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی  کا احسن  اقدام،انتظامیہ نے کمپنی کے 2 ہزار ورکرز کو لانگ ربڑ گلوز فراہم کر دیئے  ہیں اور صفائی سکواڈ اور مرکزی شاہراہوں پرکام کرنیوالے500 ورکرز کو اپر جیکٹس بھی فراہم کر دی گئیں ہیں، ہر ورکر کو روزانہ نیا ماسک فراہم کیا جاتا ہے،سرد موسم کے پیش نظر ورکرز کے لئے اعلیٰ کوالٹی کی جیکٹ اور شوز کی خریداری کا عمل بھی جاری ہے ۔

ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی  فخرالاسلام ڈوگر نے کہا ہمارا سلوگن ہے کہ” ورکرز محفوظ-کمپنی مضبوط”،انہوں نے  کہا ورکرز کمپنی کا اصل اثاثہ ہیں شہر میں خوبصورتی اورصفائی کمپنی ورکرز کی مرہون منت ہے۔ورکرز کی صحت کی حفاظت کمپنی کی اولین ذمہ داری ہے جبکہ  لانگ گلوز سے ورکرز ہیپاٹائٹس، کورونا اور دوسرے امراض سے محفوظ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو ورکرز کو ترجیحی بنیادوں پر صحت کارڈ فراہم کرنے کی سفارش بھی کی جائے گی۔