ملتان :جنرل بس اسٹینڈ کی ٹرمینل فیس کا ٹھیکہ 3کروڑ37 لاکھ10 ہزار میں نیلام کردیا

75

ملتان، 11جنوری (اے پی پی ): نیلامی ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی طرف سے  تشکیل دی گئی کمیٹی کی نگرانی میں کی گئی ۔ٹھیکہ مقرر کردہ سرکاری بولی سے زائد قیمت پر دیا گیا اور ٹھیکہ کی نیلامی میں چار کنٹریکٹر نے حصہ لیا ،ٹھیکہ راو شکیل اینڈ کمپنی کو الاٹ کردیا گیا ہے۔

اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان،اے ڈی سی ہیڈکوارٹر رانا اخلاق احمد خان کمیٹی میں شامل تھے، اے سی سٹی عابدہ فرید،سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن اور سی او اقبال خان  بھی کمیٹی میں شامل تھے ۔