ملتان: دھند کے خاتمے کے ساتھ ہی شہریوں کا تفریح  کے لئے قلعہ کہنہ قاسم باغ کا رُخ

83

ملتان، 29جنوری(اے پی پی ): دھند کے خاتمے کے ساتھ ہی شہریوں نے تفریح  کے لئے پارکوں کا رُخ کر لیا ہے۔ خوشگوار موسم میں شہریوں کی کثیر تعداد قلعہ کہنہ قاسم باغ میں امڈ آئی ، کاروباری مراکز میں جمعہ کی چھٹی کی وجہ سے فیملیز کی بڑی تعداد نے قاسم باغ میں چمکتی دھوپ میں  ڈیرے لگائے رکھے۔

 دیگر شہروں سے آئے ہوئے افراد دمدمہ پر شہر کا نظارہ کرنے میں مصروف رہے۔

اس موقع پر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی طرف آنیوالے  راستوں،مزارات اور مساجد میں صفائی کے خصوصی انتظامات  کئے۔ پانی کے چھڑکاؤ اور خوبصورتی کے لئے اہم مقامات پر  چونے کی لائنیں لگائی گئیں۔

اس کے علاوہ جمعہ کے پیش نظر شہر کے بڑی جامع مساجد میں بھی خصوصی صفائی کرائی گئی۔