ملتان: پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے  کے لئے گزشتہ روز ماہ جنوری کا چوتھا اجلاس منعقد

51

ملتان، 28جنوری2021پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے  کے لئے گزشتہ روز ماہ جنوری کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس میں40 پرائس مجسٹریٹس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان،اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید،آبگینے خان،محمد زبیر،مدثرممتاز نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے 16پرائس مجسٹریٹس کی کارگردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے خان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آبادمحمد زبیر کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔اس کے علاؤہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید کی کارگردگی بھی بہت بہتر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے 24 پرائس مجسٹریس کی کارکردگی کو ناقص قرار دے دیا۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے دو دن کے اندر اپنی پرفارمنس بہتر بنا لیں۔کارکردگی بہتر نہ بنانیوالوں کو ضلع سے باہر کا راستہ دکھایا جائے گا۔عامر خٹک نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس روزانہ مارکیٹوں کا وزٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر شہریوں کو فراہمی ہمارا ٹارگٹ ہے۔اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر پرائز طارق ولی بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران 79 ناجائز منافع خوروں کو جیل بھیجا گیا اورگرانفروشوں کو 45لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ضلع ملتان پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے صوبہ بھر میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے لاہور پہلے،راولپنڈی تیسرے اور گوجرانوالہ چوتھے نمبر پر ہے۔