ملتان ، 18 جنوری( اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات اور ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کی سکیم بنا کر حکومت پنجاب کو بھیجیں ، چلڈرن ہسپتال جنوبی پنجاب میں امراض اطفال کا واحد ہسپتال ہے جبکہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات تک سہل رسائی دینے بارے کوشاں ہے۔
کمشنر نے مریض بچوں کے لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی۔
اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر زاہد اخترنے بتا یا کہ او پی ڈی میں روزانہ 1600 مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، روزانہ 150 مریض بچوں کو ایمرجنسی میں علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہ کہ بچوں کے دل کی سرجری کا آغاز بھی جلد کر دیا جائے گا۔











