ملکہ کوہسار مری میں سال نو کی پہلی برف باری  شروع ،اب تک  چھ انچ سے زائد برف پڑ چکی

220

مری،05جنوری(اے پی پی): ملکہ کوہسار مری میں سال نو کی پہلی برف باری سے مری اور مضافاتی علاقوں کے درو دیوار سفید چادر میں تن گئے، اب تک  چھ انچ سے زائد تک برف پڑ چکی ہے، دو دن سے موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد رات گئے تیز برف باری کا سلسلہ شروع ہو اجو ابھی تک جاری ہے۔

 درجہ حرارت منفی تین تک گر گیا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔برف باری سے بعض شاہراؤں پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے۔برف باری کا یہ سلسلہ مری شہر کے علاوہ بھوربن اور نیو مری کے دور دراز علاقوں تک پھیلا ہوا ہے۔

 برفباری کا نظارہ دیکھنے کے لئے ملک بھر سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد مری میں موجود ہے، جو براہ راست برف باری سے بھر پور لطف اندوز ھو رہے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں سیاح فیملیاں برف باری کے ساتھ اپنی حسین یادیں کیمروں  میں محفوظ کر رہی ہیں ،  سیاحوں کی آمد کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔