وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت گرین بس پروجیکٹ پر پیشرفت سے متعلق اجلاس

76

کوئٹہ،15 جنوری (اے پی پی ):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت   جمعہ کو یہاں گرین بس پروجیکٹ پر پیشرفت سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں حکومت بلوچستان کے گرین بس منصوبے اور کوئٹہ کراچی شاہراہ پر چلنے والی کوچوں میں ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والی 316 کوچوں میں ٹریکر سسٹم  نصب کیا جائے گا۔ٹریکر ڈیوائس کی تنصیب سے اوور سپیڈنگ کو کنٹرول او رکوچوں کا ڈیٹا بھی حاصل ہوگا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بریفنگ میں بتایا  کہ گرین بس منصوبے کے ٹینڈر پراسیس کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گرین بس منصوبے کے تحت کوئٹہ میں دو موزوں روٹس کا تعین کر لیا گیا ہے، پہلا روٹ سرینا چوک تا بلیلی چیک پوسٹ تک ہوگا۔ روٹ پر 11 بس اسٹاپ بنائے جائیں گے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نت مزید کہا کہ آر ٹی اے بس منصوبے کے آپریشنل اور مینٹیننس کو کنٹرول اور مانیٹر کرے گا۔پہلے مرحلے میں 8 بس سروس کا آغاز کیا جائے۔ اجلاس  سے خطاب   کرتے ہوئے صوبے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کے دیگر شہروں میں بھی گرین بس سروس کے آغاز کا جائزہ لیا جائے۔   عوامی ٹرانسپورٹ اگر معیاری ہوگی تو عوام اس میں سفر بھی کریں گے۔ منصوبے کے آغاز سے فضائی آلودگی میں کمی اور مجموعی طور پر ٹریفک کے نظام پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

وزیراعلی نے بسوں میں جی پی ایس سسٹم نصب کروانے سمیت  شہریوں کی سہولت کے لیے گرین بس ایپ متعارف کرانے  کی بھی ہدایت کی  ،انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے پہلے مرحلے میں دو بسیں چلائی جائیں۔