وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس

84

پشاور، 28 جنوری(اے پی پی): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس آج یہاں منعقد ہوا جسمیں ضم شدہ ضلع خیبر میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت،  انضمام کی تازہ صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ صوبائی وزراء کور کمانڈر پشاور،  چیف سیکرٹری اور آئ جی پی کے علاوہ دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی  ۔

اجلاس میں ٹاسک فورس کے گزشتہ اجلاسوں میں دیگر ضم اضلاع کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کی طرف سے ضلع خیبر میں ترقیاتی منصوبوں،  عوامی فلاح بہبود کے اقدامات ، انتظامی معاملات اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔