پشین:بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین تھری پرہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں اورآزاد امیدواروں نے باقاعدہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے

125

پشین،28 جنوری ( اے پی پی): بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین تھری پرہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں اورآزاد امیدواروں نے باقاعدہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے، انتخابی مہم کے سلسلے میں جمعیت علماءاسلام، ضلعی امیر مولوی عزیزاللہ، نامزد امیدوار، سید عزیز اللہ ، پشتونخوامیپ کے ضلعی سیکرٹری محمد عیسی روشان ، سابق اسپیکر سید مطیع اللہ آغا اور دیگر رہنماوں نے کلی حرمزئی میں مشترکہ  انتخابی دفتر کا افتتاح  کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حقیقی جمہوری جماعتوں کا اتحاد وجمہوریت کی مضبوطی کےلیے نیک شگون ہے جمعیت اور پشتونخوامیپ نے جمہوریت کی بحالی کےلیے قربانیاں دی ہیں، دریں اثناء حلقے سے چھ سیاسی جماعتوں سمیت ڈیڑھ درجن سے زائد آزاد امیدواروں نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔  تاہم اس نشست پر اصل مقابلہ جمیعت علماء اسلام کے سید عزیزاللہ آغا، عوامی نیشنل پارٹی کے سید عبدالباری آغا اور بلوچستان عوامی پارٹی کے عصمت اللہ ترین کے درمیان متوقع ہے،حتمی فیصلہ حلقے کے عوام 16 فروری کو کریں گے۔