پنڈی بھٹیاں ؛جرائم پیشہ افراد کے خلاف  کارروائی ،9منشیات فروشوں سمیت 39 ملزمان گرفتار

104

پنڈی بھٹیاں،18 جنوری (اے پی پی ): حافظ آباد پولیس  نے  جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرتے  ہوئے  9منشیات فروشوں سمیت 39 ملزمان گرفتار کر لیے  ہیں ۔

 ڈی پی او سید حسنین حیدر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ ،منشیات اور شراب برآمد کر لی  گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران منشیات فروشوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں اور معاشرے کو اس لعنت سے نجات دلانے کے لیے کو کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

آپریشن تھانہ سٹی حافظ آباد، تھانہ صدر حافظ آباد ، تھانہ ونیکی تارڑ ، تھانہ کسوکی ، تھانہ سکھیکی اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔ ملزمان میں9 منشیات فروش، 13شراب فروش،11 غیر قانونی اسلحہ ہولڈرز اور6 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے نتیجہ میں منشیات فروش فضیلت بی بی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1420 گرام ہیروئن ،ملزم سجاد حسین سے 1260 گرام چرس،ملزم احسان سے 1305 گرام چرس، ملزم آصف سے425 گرام چرس، ملزم بابر سے 220 گرام چرس اور ملزم اورنگزیب سے 450 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ13 شراب فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 126 لیٹر شراب، 20 لیٹر لہن اور 3 چالو بھٹیاں شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ۔

 غیر قانونی  اسلحہ ہولڈرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کے قبضہ سے 1 بندوق اور 10 پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ۔ اس کے علاوہ عرصہ دراز سے مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف آپریشن کے دوران 6 اشتہاری مجرمان بھی گرفتار کئے گئے ۔ گرفتار اشتہاری مجرمان میں امداد ، احسان ، اکرم ،میاں خاں، اللہ دتہ اور ساجد شامل ہیں۔

ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدرکا کہنا تھا کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کومزید تیز کیا جا ئے کیو نکہ یہ عنا صر معاشر ے کے نوجوان طبقے میں بگاڑ کے سا تھ ساتھ امن و امان کے درپے ہو تے ہیں اور ان لوگوں کے خلاف کا رروائی میں کو تا ہی کسی بھی

صور ت برداشت نہیں کی جا ئے گی۔

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ حافظ آباد پولیس ایسے عناصر کا قلع قمع کر ے گی، تما م پولیس افسران منشیا ت فروشوں کے خلاف ٹھوس اقداما ت کر یں اورمعاشرے کو اس لعنت سے نجا ت دلا نے کے لیے کو کسر اٹھا نہ رکھی جا ئے۔ ان کا مزیدکہنا تھاعوام الناس کو چاہیے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں ۔اگر آپ اپنے اردگرد منشیات فروش ،جواباز، ناجائز اسلحہ ہولڈرز یا دیگر مشکوک افراد دیکھیں جو کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

 انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات کیں کہ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت اشتہا ری مجر مان کے خلاف کا رروائیا ں تیزکی جا ئیں۔