ملتان : کمشنر جاوید اختر محمود کا  قلعہ کہنہ قاسم سٹیڈیم میں زیر تکمیل جاگنگ ٹریک کا جائزہ

90

ملتان، 18 جنوری(اے پی پی ):کمشنر جاوید اختر محمود  نے پیر کو یہاں شہر کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ اور   قلعہ کہنہ قاسم سٹیڈیم میں زیر تکمیل جاگنگ ٹریک کا جائزہ لیا ، کمشنر جاوید اختر محمود نے چلڈرن پارک ممتازآباد کا دورہ بھی کیا ۔

 کمشنر ملتان  نے کمہارانوالہ چوک کی سائڈ اپ گریڈیشن میں سستی برتنے پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ پی ایچ اے کو دو روز میں چوکوں کی تزین و آرائش مکمل کرنے کا ٹاسک بھی دیا۔

 جاوید اختر محمود نے کہا کہ کوہنو کارپس کی بجائے لوکل اجناس کے تیار درخت لگائے جائیں، کمشنر نے تزین و آرائش سائیڈ پر لوہے کی گرل لگانے کا حکم بھی دیا ۔کمشنر جاوید اختر محمود کی شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہمارا اجتماعی فرض ہے،انتظامیہ شہر کی خوبصورتی بارے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جبکہ

شہری بھی انتظامیہ کی کاوشوں کو کامیاب بنانے کیلئے ساتھ دیں۔