سکھر بیراج اورنہروں کی بھل صفائی کا کام جاری ،دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں کمی برقرار

91

سکھر، 18جنوری (اے پی پی ): سکھر بیراج اور اس کی نہروں کی بھل صفائی کا کام جاری  ہے  ،دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں کمی برقرار ہے  جس کے  باعث  شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

سکھر بیراج اور اس سے نکلنے والی سات نہروں روہڑی کینال، نارا کینال، خیرپور ایسٹ کینال، خیرپور ویسٹ کینال، دادو کینال، رائیس کینال اور کھیر تھر کینال کی سالانہ بھل صفائی کے کام تیزی سے جاری ہے ۔

واضع رہے کہ محکمہ آبپاشی کی جانب سے ہر سال بھل صفائی کے دوران دریائے سندھ اور نہروں سے ریت اور مٹی نکالی جاتی ہے اورسکھر بیراج کے گیٹس کی مرمت اور رنگ و روغن کا کام کیا جاتا ہے۔