چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ  کا دورہ خوشاب،”مک محمد حیات اترا۶ کمپلیکس” کا افتتاح کر دیا

72

خوشاب،06 جنوری(اے پی پی): چیف جسٹس لاہور ہائی   کو رٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ڈسٹرکٹ بار خوشاب میں 208 چیمبرز پہ مشتمل “مک محمد حیات اترا۶ کمپلیکس” اور سیشن کورٹ جوہرآباد میں نئے ایڈمن بلاک کا افتتاح کر دیا،اس موقع پہ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس جوہرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ عدلیہ ہمیشہ انصاف کی بالادستی پہ یقین رکھتی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سائلین کو فوری اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہو۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ بار خوشاب میں نئے تعمیر ہونے والے “ملک محمد حیات اترا۶ کمپلیکس” کی تعریف کی کہ اس سے وکلا حضرات کی سائلین کے کیسز سننے کی استعداد کار مزید بڑھے گی۔

 تقریب سے صدر ڈسٹرکٹ بار خوشاب ملک طاہر رضا بگھور نے خطاب کرتے ہوۓ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی ڈسٹرکٹ بار خوشاب آمد پر انکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 اس موقع پہ ایڈووکیٹ ملک عثمان حیدر نے ذاتی طور پر ڈسٹرکٹ بار خوشاب میں نئے  فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کیلیے 2 لاکھ کا چیک چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد قاسم خان کے حوالے کیا۔