کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مند ہے جس کے بغیر شعبہ زراعت کو فر وغ نہیں دیا جا سکتا :جاوید اقبا ل

97

نارووال،13جنوری( اے پی پی): ڈائریکٹر زراعت (توسیع)گوجر انوا لہ ریجن جاوید اقبا ل نے کہا ہے کہ کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مند ہے جس کے بغیر شعبہ زراعت کو فر وغ نہیں دیا جا سکتا ،زرعی پید اوار کو بڑھانے اور بہتر کرنے کے لئے کا شتکاروں کو محکمہ زراعت کی ہدا یات پر عمل کر نا ہو گا اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف کا شتکا روں کی راہنما ئی کے لئے دن رات مصروف عمل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے محکمہ زراعت اور پر ائیو یٹ کمپنی( سیٹھی سیڈز) کے اشتراک سے منعقدہ ریفریشر کو رس میں کا شتکا روں کے اجتما ع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ریفریشر کورس میں ڈپٹی ڈا ئر یکٹر زراعت (توسیع)چوہدر ی محمد عارف ،اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ہیڈ کو ارٹر ز تنو یر احمد تتلہ ، اے ڈی شکر گڑھ محمد علی ،ایس ایم ایس (اے آر فارم کوٹ نینا ں ) عبد الر زاق،اے ڈی احسان الحق پنو ں ، ریجنل سیلز مینجر طاہر فاروق ،زراعت افسران جا وید شہزاد ،محمد عادل ،محمد ندیم احمد کے علا وہ کا شتکا روں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ڈا ئر یکٹر زراعت گوجرا نو الہ نے ریفر یشر کو رس میں حکومت پنجا ب کی ذمینداروں کے لئے جا ری مختلف اسکیمو ں اور رعائتی نر خوں پر زرعی آلات کی فرا ہمی کے بارے تفصیل سے آگا ہ کیا ۔ریجنل سیلز مینجر طاہر فاروق نے اس مو قع پر کا شتکا روں کو سو رج مکھی کی بروقت کا شت اور اس کے پیداواری عوامل کے با رے میں کاشتکاروں کو تفصیل سے آگاہ کیا-