اوکاڑہ: پولیس ان ایکشن ، ڈکیتی کی گھات میں چھپے 06 خطرناک ڈاکوؤں کوگرفتار کرلیا

110

اوکاڑہ،13جنوری اے پی پی) :تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے گھات لگائے 06 خطرناک ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزمان مظہر عرف وکی ،سفیان،صابر علی، محمد،آصف،نذیر احمد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور نقدی رقم بھی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف  مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر لیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے کئی سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا۔