گلگت بلتستان کے زیر اہتمام تین روزہ ونٹر ٹورزم فیسٹول کا آغاز ہوگیا      

68

غذر  ،28 جنوری ( اےپی پی): گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے بالائی تحصیل گوپس کے مشہور خلتی جھیل پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام تین روزہ ونٹر ٹورزم فیسٹول کا آج آغاز ہوگیا       ضلع غذر کے بالائی علاقہ گوپس میں واقع دنیا کا منفرد دو کلو میٹر لمبی ڈیڑھ کلومیٹر چوڈی اور سو فٹ گہری  جمی خلتی جھیل  پر تین روزہ ونٹر ٹورزم فیسٹول کے پہلے روز ہنزہ ایگل اور ہنزہ سنو لیپٹ ائس ہاکی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ہنزہ سنولیپٹ(  lepert ) نے صفر کے مقابلے میں 6 گول کرکے فیسٹول کا افتتاحی میچ جیت لی  افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی سیپکر گلگت بلتستان اسمبلی ایڈوکیٹ نذیر احمد تھے۔ اس موقع پر انہوں نے شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو مزید وسعت دینے کے لیے اہم اقدامات  کررہی ہیں  اور خاص طور پر ونٹر ٹورزم کو فروغ دینے کے لیے صوبائی حکومت نے نلتر ، ہنزہ کے بعد اب خلتی جھیل غذر میں بھی ونٹر ٹورزم فیسٹول کا اغاز کردیا گیا۔