ہزارہ کمیونٹی پر بار بار دہشت گردنہ حملے میں   ملک  دشمن  عناصر ملوث ہیں ؛ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور

155

سیالکوٹ ،8جنوری  (اے پی پی):گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں، ہزارہ کمیونٹی کو بار بار دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔

جمعہ  کو یہاں میڈیا  سے   گفتگو میں  گورنر پنجاب نے کہا کہ  مچھ   جیسے  واقعات کے پیچھے  ملک دشمن عناصر ہیں،حکومت سمیت پوری قوم ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے اور ان شاء اللہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں  گے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ہزارہ کے ساتھ ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔