الخدمت فاونڈیشن کی بلاامتیاز  رنگ ونسل  انسانیت کی خدمت پر مبنی  سرگرمیاں قابل ستائش ہیں: حاجی نور الہی مغل

102

میرپورخاص،23 فروری( اے پی پی):  جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاونڈیشن کے تحت الخدمت ڈائیگنوسٹنگ لیبارٹری نیو ٹاؤن میں پیدائشی ہونٹ  اور تالو کٹے بچوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔کیمپ میں دور دراز دیہات سے آئے ہو ئے ستر متاثرہ بچوں کا طبی  معائنہ کیا گیا۔ان میں سے فوری آپریشن کے لائق متاثرہ بچوں کو آپریش سرجری کیلئے الخدمت ہسپتال مٹھی روانہ کیا گیا۔

 اس موقع پر افتتاحی تقریب سے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کی بلاامتیاز  رنگ ونسل  انسانیت کی خدمت پر مبنی  سرگرمیاں قابل ستائش اور قابل تقلید ہیں معاشرے کے محروم طبقات کیلیئے مختلف شعبہ جات میں  ریلیف کاموں کی  کوشیشیں  الخدمت فاونڈیشن کا کارنامہ ہے  ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں اسمائیل ہوم اور الخدمت فاونڈیشن کو کہ جن اشتراک کے باعث   آج اس کامیاب فری  کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا ۔اس موقع پر ماہر ڈاکٹر سا جد علی ڈار نے کہا کہ الخدمت کے تعاون سے آج یہ چوتھا کیمپ ہے پیدائشی کٹے ہونٹ اور تالو سے متاثرہ بچے مکمل علاج کی صورت میں اس پیدائشی نقص سے نجات حاصل کر لیتے ہیں اور اب تک سینکڑوں مریض بچے  صحتیاب ہو کر خوشگوار زندگی گذار رہے ہیں لاکھوں روپے اخراجات والا علاج ہم الخدمت کے اشتراک سے متاثرہ بچوں کو  مکمل مفت فراہم کرتے ہیں  اس موقع پر ڈاکٹر دانش انڑ ، پریس سیکریٹری عبد الرشید شیخ سمیت الخدمت کے رضا کار ، متاثرہ بچوں کے والدین اور  شہری موجود تھے۔