سکھرڈسٹرکٹ بارکے سالانہ انتخابات، قربان ملانو پینل نے میدان مار لیا،شفقت رحیم صدر، سندر چاچڑ جنرل سیکرٹری منتخب

74

سکھر،27 فروری ( اے پی پی ): ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھرکے انتخابات میں قربان ملانو کے حمایتی پینل نے میدان مار لیا، شفقت رحیم صدر، سندر چاچڑ جنرل سیکرٹری، ذوالفقار ملانو نائب صدر اور سید اشفاق خازن کے عہدے پر کامیاب ہوئے ہیں۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے سالانہ انتخابا ت برائے سال2021 ریٹرنگ آفیسر زاہد محمود مغل ، اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر فرید احمد سومرو کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ پولنگ کا عمل صبح نو بجے تا شام5 بجے تک جاری رہا۔

انتخا با ت کے دوران13سو سے زائد رجسٹرڈ وٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔انتخابات میں پروگریسو لا ئیرز پینل (قربان ملانو ) گروپ اور ڈیموکریٹک لائرز پینل ( شبیر شر) گروپ کے درمیان مقابلہ ہوا۔ انتخابی عمل کے دوران سکھر انتظامیہ کی جانب سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

نتائج کے مطابق انتخابات میں پروگریسو لا ئیرز پینل (قربان ملانو ) گروپ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔جیت کی خوشی میں وکلاءنے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔