بورے والا؛ قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں، 9 ایکڑ 50 کنال قیمتی اراضی وارگزار کروالی گئی

82

بورے والا،27 فروری(اے پی پی ): وزیراعظم کی ہدایت پر سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا محمد عمر فاروق نے میونسپل کارپوریشن اور محکمہ مال کے عملہ کے ہمراہ پولیس کی مدد سے نواحی گاوں 427/ ای بی میں 9 ایکڑ 2 کنال ،نواحی گاوں 377/ ای بی میں 44 کنال جبکہ 241 ای بی میں 3 کنال زرعی و کمرشل قیمتی سرکای اراضی قبضہ مافیا سے وارگزار کروا لی  وارگزار کروائی گئی اراضی کی قیمت 3 کروڑ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔