سدرن پنجاب انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا دوسرا دن

86

ملتان، 12 فروری ( اےپی پی): سدرن پنجاب انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا آج دوسرا دن ہے جس میں خواتین کھلاڑیوں کے میچز کا آغاز ہوچکا ہے پہلا میچ نورالعین اعجاز ,دوسرا میچ انعم مصطفی عزیز ، تیسرا میچ صائمہ شوکت ،چوتھا میچ زینب خان ، پانچواں میچ فہمینہ عاصم ، چھٹا اور پہلے راونڈ کا آخری میچ نورالہدہ نے جیت کر دوسرے راونڈ میں اپنی جگہ بنا لی میل کیٹیگری میں پہلا میچ سید علی مجتبا ، دوسرا میچ عماد فرید نے جیت کر دوسرے راونڈ میں اپنی جگہ بنا لی جبکہ تیسرا میچ دروشم خان اور دانش اٹلس کے درمیان جاری ہے جبکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے عالمی نمبر میگیل ریٹریگس اور خاتون کھلاڑی کیٹلینا کولمبیا سے ملتان پہنچ گئ۔