سرکاری لیز کے نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز

77

ملتان ،23فروری  (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویزن جاوید اختر محمود کے حکم پر سرکاری لیز کے نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا گیا۔اس سلسلے میں ایم ڈی اے،پولیس،ضلعی انتظامیہ کے افسران پر مشتمل مشترکہ ٹاسک فورس نے مختلف  علاقوں میں کارروائی کی۔اس دوران ایم ڈی اے کی اراضی پر قائم 5 پیٹرول پمپ سربمہر کئے گئے جن میں پی ایس او کے دو پمپ عیدگاہ پر،ایک جناح پارک کے ساتھ،ایک پیٹرول پمپ انڈر پاس اور ایک جلیل آباد ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویزن جاوید اختر محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویزن کے تحت سرکاری پیسے کی ایک ایک پائی قبضہ مافیا کے حلق سے نکالیں گے۔سرکاری اراضی پر قابض بڑے مگرمچھ احتساب کیلئے تیار ہوجائیں۔ڈی جی ایم ڈی اے آغا علی عباس نے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان متعدد نوٹس دینے کے باوجود سرکاری لیز ادا کرنے سے انکاری تھے۔گوررننگ باڈی میں پیٹرول پمپوں کو سیل کرنے کا فیصلہ ہوا۔ پیٹرول پمپوں کو سربمہر کرنے کی کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید، ڈائیریکٹر ایڈمن اکرام بلوچ، ڈائیریکٹر اسٹیٹ طاہر شاہ اور دیگر افسران موجود تھے۔