شجاع آباد:اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد میاں محمد زبیر صاحب نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شجاع آباد میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کرونا ویکسینیشن کا افتتاح کیا

64

شجاع آباد، 10 فروری(اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد میاں محمد زبیر صاحب نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شجاع آباد میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کرونا ویکسینیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جناب میاں زبیر صاحب نے مہم کا جائزہ لیا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لو ہدایات جاری کی کہ اس عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ کوئی بھی ہیلتھ ورکر ویکسین لگنے سے رہ نہ جائے۔ اس کے بعد  اسٹنٹ کمشنر نے اسپتال میں لگائے گئے ہیپاٹائٹس کیمپ کا دورہ کیا، مریضوں کے مسائل سنے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رانا جاوید اقبال اور ایڈمن آفیسر محمد جنید اقبال اور ڈاکٹر عمیر سلیم  نے اسسٹنٹ کمشنر کو مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات بابت آگاہ کیا۔