ملتان؛ پولیس لائن میں ٹریفک متعلق  سپیشل ڈیوٹی کے حوالہ سے بریفنگ کا انعقاد

60

ملتان،  10 فروری (اے پی پی ):پولیس لائن میں سپیشل ڈیوٹی کے حوالہ سے بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔بریفنگ میں ڈی ایس پی سٹی، انسپکٹرز، ٹریفک وارڈنز شریک ہوئے۔ سی ٹی او ظفر بزدار نے کہا کہ جب تک متبادل نا آ جائے، کوئی ٹریفک آفیسر اپنا پوائنٹ نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وارڈنز اپنی بیٹ ایریاز میں موثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں، تمام پٹرولنگ افسران  اپنے سیکڑ انچارج کے سا تھ رابطے میں رہیں۔

 ظفر بزدار نے کہا  کہ  تمام ڈی ایس پی ڈیوٹی کو چیک اور بریف بھی کرتے رہیں گے اور تمام ٹریفک اسٹاف کا  یونیفارم بہترین ہو اور سب کے پاس ریفلیکڑ جیکٹ موجود ہو۔

 سی ٹی او نے کہا اگر کسی روڈ پر ٹریفک مسئلہ  ہو  تو اپنے سیکڑ انچارج کو فوری بتائیں تاکہ بروقت ڈائیورشن دی جا سکے اور غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔