ضلعی انتظامیہ  ملتان کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی،8کروڑ سے زیادہ مالیت کی اراضی واگزار

96

ملتان،12فروری  (اے پی پی):ضلع ملتان میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف تحصیل شجاع آباد میں آپریشن کیا  گیا اور مرالی واں میں8 کنال4 مرلے کمرشل زمین واگزار کرالی گئی۔زمین کی مالیت 8 کروڑ20 لاکھ روپے بنتی ہے۔آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے کی۔