ضلع خیبر طورخم بارڈر پر این ایل سی ایکسپورٹ سکینر میں ,کسٹم حکام نے سیمنٹ ٹرک سے اسلحہ برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا۔ 

122

پشاور، 12فروری(اے پی پی): طورخم بارڈر پر ایکسپورٹ سکینر میں کسٹم اپریزمنٹ سٹاف نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹرک سے بھاری تعداد میں اسلحہ برامد کرکے ڈرائیور سمیت ٹرک تحویل میں لے لیا ۔

اس حوالے سے سپرنڈنٹنٹ اپریزمنٹ یعقوب شاہ نے کہا کہ ایکسپورٹ سکینر پوائنٹ پر سمینٹ کی بوریوں سے لدے ٹرک میں  کسٹم اپریزمنث سٹاف نے ڈیوٹی کے دوران 120 عدد پستول ,43500 کارتوس  اور دیگر مواد بھی برامد کرکے ٹرک سمیت ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا جس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  اس موقع پر طورخم پولیس کے انچارج اسسٹنٹ انسپکٹر عشرت شینواری , اینٹی نارکوٹکس حکام اور این ایل سی و دیگر حکام بھی موجود تھے۔