مظفرگڑھ؛ چھالیہ اسمگلنگ کی کوششش ناکام،ٹرک  سے  416 بوریاں  برآمد

162

مظفرگڑھ،20فروری(اے پی پی): ایکسائز پولیس نے چوک قریشی کے علاقے میں چھالیہ اسمگلنگ کی کوششش ناکام بنا دی، ایکسائز پولیس نے کارروائی کے دوران کوئلہ سے بھرے  ٹرک میں سے  416 بوریاں چھالیہ برآمد کر لیا۔

 برآمد ھونے والی چھالیہ کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 2 کروڑ روپے ہے، ایکسائز پولیس نے ملزم اور ٹرک کو کارروائی کیلے  تھانہ چوک قریشی پولیس کے حوالے کر دیا۔