چنیوٹ میں کرونا کی وبا میں شدت کرونا کے33 نئے مریض سامنے آ گئے تین سکولوں کو سیل کر دیا گیا

112

چنیوٹ،08 فروری (اے پی پی ):چنیوٹ میں کرونا کی وبا میں شدت کرونا کے33 نئے مریض سامنے آ گئے تین سکولوں کو سیل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق چناب نگر میں کرونا کے متاثرہ افراد کے 30مریض سامنے آ گئے جن کے گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کئے گئے تھے رپورٹ مثبت آنے پر ضلعی انتظامیہ چناب نگر کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر غور کر رہی ہے سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف کے مطابق چناب نگر کے مختلف علاقوں میں سکریننگ کا عمل جاری ہے جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول ٹھٹھی بالا راجہ میں نہم کلاس کے دو طالبعلم علی عون، محمد احسان کا ٹیسٹ مثبت آنے پر سکول کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہرسہ شیخ میں ایک طالبہ کا ٹیسٹ مثبت آنے پر سیل کر دیا گیا علاوہ ازیں گورنمنٹ ہائی سکول ولہ میں بھی سکول ٹیچر کا ٹیسٹ مثبت آنے پر سکول سیل کر دیا گیا۔