ملتان :ڈپٹی کمشنرعامرخٹک کی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس 

266

ملتان 9فروری2021ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس ہوا۔

24 سرکاری محکموں کے افسران کی اجلاس میں شریک ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک اور ڈاکٹرعطاء الرحمان نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر کا بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ڈی سی نے کہا جس سرکاری و نجی آفس اور کمرشل سنٹر سے ڈینگی لاروا برآمد ہو اسے نوٹس جاری کیا جائے اور کہا ہاٹ سپاٹ کی سو فیصد سرویلنس یقینی بنائی جائے۔

ہاٹ سپاٹ کی ڈینگی سرویلنس کی حوالے سے کوئی کوتاہی نہ برتی جائے،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا تمام محکمے ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے کارکردگی بہتر بنائیں ڈینگی کے حوالے سے موصول ہونیوالی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔