چنیوٹ:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا  قبضہ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن

83

چنیوٹ،09فروری (اے پی پی ):وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا  قبضہ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری زمین واگزار،قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی زیر نگرانی قبضہ مافیا کے خلاف چک نمبر 145ج ب میں آپریشن کیا گیا، ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈی پی او بلال ظفر، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، ریونیو افسران اور پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا،آپریشن میں چک نمبر 145  ج ب میں تقریباً  10 کروڑ روپے مالیت کی 487 کنال سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی گی اور انکے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ اس زمین پر عرصہ سے لوگوں نے قبضہ کر رکھا تھا، انکا مزید کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گااور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔