ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر احمدنے صوبائی ہیڈکوارٹر میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر  دیا

59

پشاور، 25 فروری(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر احمدنے صوبائی ہیڈکوارٹر میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر  دیا ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر احمدنے کہا کہ  شجر کاری مہم کا مقصد بہتر معاشرے کے قیام اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرنا ہے، اسلئے عوام الناس سے درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر سوہنی دھرتی سے اپنی محبت کا ثبوت دیں۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ صوبے بھر میں قائم ریسکیو سٹیشنز اور دیگر مقامات پر 5 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے جنکی ریسکیو 1122 انتظامیہ باقاعدہ دیکھ بھال کرے گی۔  انہوں  نے مزید کہا کہ گزشتہ مہم میں 2ہزار سے زائد پودے لگائے گئے جو اب تن آوار درخت بن چکے ہیں۔