وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا صوبائی وزراءکے ہمراہ میاں غنڈی تفریحی پارک کا دورہ

27

کوئٹہ، 23 مارچ(اے پی پی): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا صوبائی وزراءکے ہمراہ میاں غنڈی تفریحی پارک کا اچانک دورہ کیا صوبائی وزراءسردار عبد الرحمان کھیتران، میر سلیم احمد کھوسہ، میر ضیاءاللہ لانگو اور مشیر حاجی محمد خان لہڑی وزیراعلی کے ہمراہ تھے -کمشنر کوئٹہ نے وزیراعلی کو پارکس میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی دورے کے موقع پر وزیراعلی نے پارکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ میاں غنڈی ایک اچھا تفریحی پارک ہے اور ہم پارک میں نیا چڑیا گھر بنانا چاہتے ہے وزیراعلی نے پارک میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔