بلوچستان تفریحی مقامات کی ڈویلپمنٹ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

49

کوئٹہ۔23مارچ  (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان تفریحی مقامات کی ڈویلپمنٹ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں پارک میں نیا چڑیا گھر بنایا جائے گااور پارک میں تفریحی کے لیے آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں ،یہ بات انہوں نے منگل کے روز میاں غنڈی تفریحی پارک اور نیشنل پارک ہزار گنجی کا اچانک دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہمراہ صوبائی وزراءسردار عبد الرحمان کھیتران، میر سلیم احمد کھوسہ، میر ضیاءاللہ لانگو اور مشیر حاجی محمد خان لہڑی تھے۔ وزیراعلیٰ نے پارکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کو کمشنر کوئٹہ کی پارکس سے متعلق بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ میاں غنڈی آچھا تفریحی پارک ہے، وزیراعلیٰ نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پارک میں نیا چڑیا گھر بنایا جائے جبکہ پارک میں تفریحی کے لیے آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں اور پارک میں لائٹنگ کے لیے شمسی توانائی پروگرام ترتیب دیا جائے ،وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ نیشنل پارک میں مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارک میں ریسٹ ایریاز تعمیر کیے جائیں اور نیشنل پارک میں بنیادی انفراسٹرکچر اور 5گیسٹ ہائوس تعمیر کریں گے۔وزیراعلی نے جونیپر ہٹ آبزرویٹری کا بھی معائنہ کیا۔