“اب صاف ہو گا ملتان رل مل کے” نئے سلوگن کے ساتھ ملتان شہر کی صفائی کی تیاریاں شروع

50

ملتان، یکم مارچ(اے پی پی ): “اب صاف ہو گا ملتان رل مل کے” کے نئے سلوگن کے ساتھ شہر اولیاء کی صفائی کی تیاریاں شروع کردی گئیں   ہیں ۔ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کنٹینرز اور ٹرالیوں کی مرمت اور رنگ و روغن کا کام تیز کر دیا ہے اور بوسیدہ کنٹینرز کی مرمت کمپنی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

 حبیبہ سیال لینڈ فِل سائیٹ پر کچرے میں پڑے  کنٹینرز بھی مرمت کرلئے گئے ہیں اور کمپنی کی تمام ٹرالیوں کو بھی رنگ و روغن کیا جارہا ہے،کمپنی کی گاڑیوں کو شناخت دینے کے لئے کنٹینرز اور ٹرالیوں پرنئے طرز سے ایم ڈبلیو ایم سی کی تحریر درج کر دی گئی ہیں ،شہریوں کو صفائی بارے ترغیب دینے کے لئے ٹرالیوں اور کنٹینرز پر” اب صاف ہوگا ملتان،رل مل کے” کا سلوگن تحریر کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کے خراب  ایسکا ویٹر کو مرمت کرکے فیلڈ فورس کے سپرد کر دیا گیا ہے، ایسکاویٹر کی مرمت کے بعد شہر میں قائم عارضی ویسٹ پوائنٹس کی صفائی میں بھی تیزی آ گئی ہیں تمام سینٹری ورکرز کو ٹوپیاں اور بیلداروں اور ورکشاپ میں کام کرنیوالوں کو جوتے بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔