کمشنر جاوید اختر محمود کا جلالپور پیر والہ کا اچانک دورہ

34

ملتان، یکم مارچ(اے پی پی )؛ کمشنر کی ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت، شہریوں سے گفتگو بھی کی کمشنر کا رجسڑی کے بعد انتقال نہ کرنے کی صورت میں پٹواری کی انکوائری کرنے کا حکم بھی جاری کیا کمشنر کا تمام سائلین کے کیسز کی رجسٹر انٹری، مکمل رپورٹ کمشنر آفس بھجوانے کا حکم بھی جاری کیا

کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ اکتوبر 2020 تا فروری 2021 تک کی کچہریوں میں 5902 شکایات موصول ہوئیں اور کہا ملتان ڈویژن کی کھلی کچہریوں میں ابتک 5878 شکایات کو حل کیا گیاکمشنر نے کہا کہ کھلی کچہریوں پر لوگوں کا اعتماد حکومتی پالیسی کی

کامیابی ہےجاوید اختر محمود نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد روائتی سرخ فیتہ کلچر کا خاتمہ کرنا ہے اور کہا وزیراعلی پنجاب کے حکم پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے مسائل حل کئے جارہے ہیں

ریونیو عوامی خدمت کچہری پر ریونیو افسران و عملہ ایک چھت تلے موجود ہیں کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ

کچھ کیسز فوری حل ہوجاتے، کچھ کیلئے وقت اور عمل درکار ہوتا ہے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہےکمشنر کا افسران کو کھلی کچہری سائلین کی رہنمائی ، مسائل کے فوری حل کا حکم بھی صادر فرمایا کمشنر نے شہریوں کے مسائل سن کر داد رسی کی۔