اوکاڑہ؛ گھریلو گیس میٹر پائپ لائن میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

104

 اوکاڑہ،06مارچ(اے پی پی):  نواحی گاؤں 51 ٹو ایل میں واقع گھر کے گیس میٹر  سپلائی لائن میں اچانک آگ لگ گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کےلئے فائر فائیٹنگ شروع کر دی ہے اور پانی کی مدد سے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔